مہنگائی نے اتنا دماغ خراب نہیں کیا ہے کہ مولانا، شہباز شریف اور زرداری کو مسیحا لگنے لگیں ۔۔ مشہور شوبز ستارے سیاست دانوں کے بارے میں کیا باتیں کر رہے ہیں؟

image

پاکستان کے سیاسی بحران نے جہاں عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے وہیں مشہور اداکار اور شوبز دنیا سے تعلق رکھنے والے بھی اپنا بیانیہ رکھنے میں پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

خالد انعم:

مشہور پاکستانی اداکار خالد انعم جو کہ ٹی وی ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہوں نے موجودہ سیاسی منظر نامے پر کچھ ایسا کہا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل ضرور کر لی ہے۔

اداکار نے کا کہنا تھا کہ وہ بھی عام شہریوں کی طرح مہنگائی سے بے حد پریشان ہیں۔ خالد انعم موجودہ سیاسی صورتحال پر افسردہ دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے موقف کا اظہار کھل کر رک رہے ہیں۔

خالد انعم کا کہنا تھا کہ "مہنگائی نے ان کا دماغ خراب کردیا ہے مگر اتنا بھی نہیں کہ سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف یا پھر مولانا فضل الرحمان انہیں مسیحا لگنے لگیں"۔

مومنہ مستحسن:

مشہور گلوکارہ مومنہ کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، اپنے ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ دنیا کے سامنے ہمیں اپنے اندرونی مسائل کو کس طرح سنبھالنا چاہیے، ہمیں پتہ ہونا چاہیے۔

او آئی سی کے اجلاس سے متعلق مومنہ نے کہا کہ او آئی سی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتی ہوں مگر مجھے اپنے ہیڈ آف دی اسٹیٹ پر فخر ہے جنہوں نے پاکستانی عوام کی درست

نمائندگی کی۔ یہاں پر مومنہ نے عمران خان شکریہ بھی ادا کیا کیونکہ انہوں نے کشمیر، فلسطین، افغانستان اور یوکرین کو بھولے نہیں۔

شان شاہد:

مشہور پاکستانی اداکار شان نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار ٹوئیٹر پر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بندا سب کے خلاف ہے۔ آپ کرپٹ لوگوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ہو۔ تاریخ یاد رکھے گی، آپ نے کس طرح ہمارے مستقبل کے لیے لڑا۔

اس ٹوئیٹ میں شان نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی ٹیگ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow