لذیذ کھانوں کا شوقین تو ہر کوئی ہوتا ہے وہیں شوبز سیلیبریٹیز بھی مختلف کھانوں کی شوقین ہوتی ہیں۔ ویسے تو اداکار اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اگر ان کی پسندیدہ ڈِش اُن کے سامنے رکھ دی جائے تو وہ اپنا ہاتھ نہیں روک پاتے۔
آج ہم کروڑوں کمانے والے پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے بارے میں جانیں گے کہ وہ کونسے کھانوں کے دیوانے ہیں۔
1- کرینہ کپور
بالی ووڈ کی مقبول اداکار جو بیبو کے نام سے پورے بھارت میں مشہور ہیں آپ جان کر حیران ہوں گے کہ انہیں بریانی بے حد پسند ہے۔ علاوہ ازیں وہ پیزا اور پاستے کی شوقین بھی ہیں۔
2- شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو اپنی ڈائٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں انہیں کھانے میں مختلف چیزیں پسند ہیں۔ ان کے پسندیدہ کھانوں میں حیدرآبادی مٹن بریانی، کھٹی دال، گِرلڈ چکن کے علاوہ تندوری چکن بہت پسند ہے۔
3- ماہرہ خان
پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان چاول کی دیوانی ہیں چاہے وہ کسی بھی قسم کے کھانا پکانے کے انداز میں کیوں نہ ہوں۔
4- سلمان خان
بھارتی فلم صنعت کے دبنگ خان سلمان خان بھی اپنی فٹنس کیلئے مشہور ہیں۔ انہیں بھی بریانی اور کباب بے حد پسند ہیں۔
5- دپیکا پڈوکون
بالی وڈ کی ایک اور باصلاحیت اداکارہ دپیکا پڈوکون کوسی فوڈ اور ساؤتھ انڈین دیسی کھانے بہت لاجواب لگتے ہیں۔
6- سجل علی
ان دنوں خبروں کی زینت بننے رہنے والی سجل علی بریانی کھانے کی بہت شوقین ہیں اور اس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتیں۔ جب انہیں مزیدار بریانی کھانے کا موقع ملتا ہے تو وہ اپنا ڈائٹ پلان بھول جاتی ہے۔
7- اکشے کمار
بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار جو ہیرو بننے سے قبل خود بھی ایک ہوٹل میں شیف تھے، کھانے میں مخصوص تھائی گرین کری اور چائنیز کوزین کے علاوہ تندوری پسند کرتے ہیں۔