مشہور شخصیات کے بارے میں مداح سب کچھ جاننا چاہتے ہیں، لیکن جب یہی مشہور شخصیات اس دنیا سے چلی جاتی ہیں تو پھر مداح بھی خاموش ہو جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ مشہور شخصیات کی قبر کے کتبے پر کیا لکھا ہے؟
وحید مراد:
وحید مراد پاکستانی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین اداکار تھے، وحید مراد کی شہرت ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کا خطاب بھی تھا یعنی چاکلیٹی ہیرو۔
ان کے قبر کے کتبے پر بھی چاکلیٹی ہیرو وحید مراد مرحوم لکھا ہے جبکہ نیچے ہی ایک شعر بھی موجود ہے۔
اس شعر میں لکھا ہے کہ خدا کی تجھ پر رحمت ہو، محمدﷺ کا تجھ پر سایہ ہو، دعا میری سدا یہ ہے کہ تجھے جنت کی راست ہو۔
فاسٹ بولر فضل محمود:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر فضل محمود بھی کافی مشہور تھے، اگرچہ فضل ایک کھلاڑی تھے، یہی وجہ تھی کہ زیادہ تر کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والی لوگ انہیں پہچان پائیں گے۔
اپنی بالنگ سے مخلاف بلے باز کو ڈرانے والے فضل محمود پاکستانی ٹیم کی شان تھے۔ ان کی قبر کے کتبے پر بھی یہی لکھا ہے کہ اوول ہیرو فضل محمود۔
سعادت حسن منٹو:
منٹو کا شمار پاکستان اور بھارت کے چند مشترکہ ادیبوں میں ہوتا ہے جو کہ دونوں ممالک میں مشہور تھے۔ منٹو اپنے بے باک لکھنے کے انداز کی بدولت جانے جاتے تھے۔ منٹو کے افسانوں میں سماجی برائیوں کو اس طرح اجاگر کیا جاتا تھا کہ برائی کرنے والا بھی شرما جائے۔
منٹو کی قبر کے کتنے پر لکھا کہ "میری قبر کا کتبہ یہ لوح، سعادت حسن منتو کی قبر کی قبر ہے۔ جو اب بھی سمجھتا ہے کہ اس کان نام لوح جھاں پہ حرف مکرر نہیں تھا۔ یہ لکھائی بھی منٹو کی خود ہی کی ہے جو کہ ان کی قبر کے کتبے پر لکھی گئی ہے۔
بوٹا پہلوان:
بوٹا پہلوان کی قبر پر ان کا نام تو لکھا ہی ہے مگر ساتھ ہی شعر بھی لکھے ہیں اور ان کے انتقال کی تاریخ بھی درج ہے۔
حبیب جالب:
مشہور شاعر حبیب جالب کی قبر پر بھی انہی کا ایک ایسا شعر کتبے پر لکھا ہوا ہے جو کہ نہ صرف معاشرے کے چہرے کو واضح کر رہا ہے بلکہ خود شاعر عوام کے ساتھ اپنے دور کی حکومت وقت کے سلوک کو بھی واضح کر رہا ہے۔
ان کے کتبے پر لکھا ہے کہ اب رہیں چین سے بے درد زمانے والے، سو گئے لوگوں کو خواب سے جگانے والے۔
جوش ملیح آبادی:
مشہور شاعر جوش ملیح آبادی بھی اپنی شاعری کی بدولت سب میں مشہور تھے۔ ان کی قبر کے کتبے پر بھی ایک شعر ہی لکھا ہے جو بہت کھچ کہہ رہا ہے۔
کام ہے میرا تغیر، نام ہے میرا شباب، میرا نعرہ انقلاب اور انقلاب اور انقلاب۔
نازیہ حسن:
مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کی قبر اگرچہ سیاہ رنگ کے ماربل کے پتھر کی بنی ہوئی ہے مگر ان کی قبر پر انہی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ The Loving Memory of Nazia Hassan.