میں نے پہلے ان کی علحیدگی سے متعلق پیشن گوئی کی تھی۔۔ نجومی نے سجل اور احد کی علیحدگی سے متعلق کیا انکشاف کر دیا؟

image

سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کررہی ہیں۔ اگرچہ دونوں جانب سے اس بارے میں کسی قسم کا پیغام نہیں جاری کیا گیا البتہ سجل علی کی بہن صبور کی شادی میں احد کی غیر موجودگی اور حال ہی میں سجل کا احد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان فالو کرنے سے مداح اپنے پسندیدہ جوڑے کے حوالے سے ناامید ہوچکے ہیں۔

اگرچہ ایک سال پہلے سجل اور احد کو دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ ان دونوں کے رشتے میں ناچاقی بھی ہوسکتی ہے لیکن ایک معروف اداکار اور علمِ نجوم کے ماہر راجا حیدر نے اس حوالے سے بہت پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی جسکا حوالہ مشہور ویبسائٹ ایف ایچ ایم نے دیا ہے۔

اداکارہ کی شادی جون سے پہلے ختم ہوجائے گی

ایف ایچ ایم کے مطابق راجا حیدر نے یہ پیش گوئی سجل اور احد کے بارے میں ہی کی تھی جبکہ یوٹیوب پر something haute نامی چینل پر ان کا پورا انٹرویو موجود ہے جس میں راجا حیدر نام لئے بغیر یہ بتا رہے ہیں کہ ایک دبلی پتلی نازک سی لڑکی جس کی شادی حال ہی میں ہوئی ہے اس کی شادی جون 2022 سے پہلے ختم ہوجائے گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو 2024 میں دوبارہ یہ شادی مشکلات کا شکار ہوگی۔ راجا حیدر کا کہنا ہے کہ وہ یہ پیشن گوئی بھی کرسکتے ہیں کہ اس علحیدگی میں غلطی کس کی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow