سارا چہرہ سوج گیا ہے ۔۔ مشہور اداکارہ نادیہ حسین کے ساتھ کیا ہوا جو انکا چہرہ پہچانا ہی نہیں جا رہا؟ دیکھیے

image

چہرہ انسان کی شخصیت کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے اور شوبز ستاروں کیلئے تو اپنے چہرے کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہوتا ہے مگر اب ایک مشہور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انکا چہرہ بالکل پہلے جیسا نہیں لگ رہا ہے۔

اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی چیز کے استعمال کی وجہ سے یا پھر کسی بھی اور چیز کی وجہ سے انکا چہرہ بالکل بدل گیا ہے اور اب تو یہ پہچانی بھی نہیں جارہی ہیں۔ بہر حال اس ویڈیو میں وہ خوب ہنس رہی ہیں اور یہ بھی کہتے ہوئے نظر آتی ہیں کہ آج تو مجھے سچی مچی مار پڑنے والی تھی، وہ ویڈیو بھی میں نے کر دی تھی اپلوڈ۔

یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انکے مداح پریشان ہو گئے ہیں کہ آخر انہیں ہوا کیا ہے مگر یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ بالکل خیریت سے ہیں۔ اور یہ بس ایک انسٹاگرام ویڈیو تھی جس کیلئے انہوں نے ایسا کوئی موبائل فیچر استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے انکا چہرہ ایسا ہو گیا۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو ابھی تک سوشل میڈیا پر 68 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں اور 871 افراد نے اسے لائک بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow