مشہور شخصیات اکثر صارفین اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوتے ییں۔ کچھ ایسے ہوتے ہیں جو کہ اپنے عمل کی وجہ سے توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر آسکر کی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مشہور امریکی اداکار ول اسمتھ اور کامیڈین کرس راک کو دیکھا جا سکتا ہے۔
94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب گزشتہ شام جاری تھی کہ اسی دوران تقریب تنازع کا شکار بھی ہو گئی۔
دوران تقریب کامیڈین کرس راک کا ایک سیشن جاری تھا جس میں انہیں اپنے دلچسپ تبصروں سے لوگوں کو ہنسانا تھا۔ اسی دوران کرس نے تقریب میں موجود شرکاء کو ہنساتے ہوئے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ اداکارہ جاڈا اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔
کامیڈین نے ول اسمتھ کی اہلیہ کے بالوں سے متعلق مذاق اڑایا اور انہیں ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کا مشورہ دیا، جس پر اداکار ول اسمتھ سے رہا نہ گیا اور اسٹیج پر چڑھ کر کامیڈین کے منہ پر زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔
تھپڑ کی آواز سنتے ہی شرکاء سمیت ہال میں خاموشی پھیل گئی۔ مذاحیہ تقریب اچانک سنجیدہ ہو گئی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ول اسمتھ نے کامیڈین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔ واضح رہے اداکار کی اہلیہ جاڈا اسمتھ بالوں کی بیماری ایلو پیشیا کا شکار ہیں۔