مشہور ڈرامہ عینک والا جن کے یہ معصوم بہن بھائی کہاں غائب ہو گئے اور اب بڑے ہو کر کیسے دکھتے ہیں؟

image

90 کی دہائی میں نشر ہونے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک بہترین اور مایا ناز ڈرامہ عینک والا جن بچوں بڑوں سب کا ہی من پسند ڈرامہ تھا اور ہے ۔ لیکن اس میں نظر آنے والے 2 بہن بھائی اب کہاں ہیں اور کیسے دکھتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں انہیں دیکھ کر آپ پہچان ہی نہیں سکیں گے کہ واقعی یہ وہی بچے ہیں۔

ان دونوں بہن بھائی کا نام تھا عمران اور معطر۔ انہوں نے اپنے مصصومانہ انداز سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا اور اب یہ دونوں اب جوانی کو پہنچ چکے ہیں۔

اور ایک دم سے اسکرین سے گم ہونے والے یہ بہن بھائی اب دوبارہ سوشل میڈیا پر نظر آئے۔ یہی نہیں معطر کی ایک تصویر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کافی وائرل ہوئی اور اسی طرح عمران کی بھی جوانی کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

ڈرامے عینک والا جن میں جنات کا مقابلہ کرنے والے ان بہن بھائی نے لاکھوں بچوں میں بہادری اور ہمت کا جذبہ پیدا کیا، وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بہت خوش ہیں اور اپنی زندگی بہت ہی سکون سے گزار رہے ہیں۔

بچوں کا پسندیدہ ڈرامہ عینک والا جن اب نئے نام کیساتھ آئے گا:

ماضی کا بچوں کا مشہور پاکستانی کلاسیکی ڈرامہ " عینک والا جن" اب ایک مرتبہ پھر سے " ریٹرن اف نستور" کے نام سے سب نامی نجی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔دراصل یہ ڈرامہ عینک والا جن کا سیکوئل ہے اور ڈرامے ریٹرن اف نستور کی کہانی بھی عینک والا جن کی طرح پریوں،جادوگروں اور جنوں کے اردگرد گھومتی نظر آتی ہے۔

لیکن اس مرتبہ دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ڈرامے میں جدید ٹیکنالوجی استعما ل کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ محظوظ ہو سکیں اور لوگ اپنے بچپن کے ڈرامے کو دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ یوٹیوب پر اس ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے آفتاب نامی شخص نے کہا 26 برسوں بعد میں یہ ڈرامہ دوبارہ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow