خوشی اور غم میں بھی ساتھ رہتے ہیں، بیٹیوں کے سر پر اس کے باپ کا سايہ کسی رحمت سے کم نہیں ۔۔ بیٹی کے ساتھ خوشی سے ڈانس کرنے والے باپ کی ویڈیو وائرل

image

اس بات سے کبھی کوئی بیٹی انکار نہیں کر سکتی کہ اس کا باپ اس کا اصل محافظ اور اسے سب سے زیادہ پیار کرنے والا انسان ہے۔

بیٹیوں کے لیے ان کے والد ایک سپر ہیرو کی مانند ہوتے ہیں۔ بچپن ہی سے ان کے دل میں بیٹیوں کے لیے بہت جگہ ہوتی ہے اور دل کھول کر انہیں سب کچھ دیتے ہیں اور ان کی خواہشات اور فرمائشیں پوری کرتے ہیں۔ بیٹیوں کی خوشی کی خاطر وہ اپنا سب کچھ لٹا دیتا ہے۔

ایک والد ہی وہ شخص ہے جس کی پناہ میں بیٹیاں خود کو مکمل محفوظ اور پرسکون محسوس کرتی ہیں۔ اور جب بیٹی کی شادی ہوتی ہے تو ان کے والد خوش بھی ہوتے ہیں اور اداس بھی کیونکہ وہ اپنے لخت جگر کو ہمیشہ کے لیے کسی دوسرے کے حوالے کر رہے ہوتے ہیں۔

آج ایک ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جس میں والد اپنی بیٹی کی مایوں میں بہت خوش دکھائی دیتے ہیں اور اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر گانا بھی گاتے ہیں۔

دلہن بھی اپنے والد کے ہمراہ مایوں کی تقریب کو بھرپور انداز میں سیلیبریٹ کرتی ہے۔ بعدازاں بیٹی کے والد ان کو گلے لگا کر جذباتی ہوجاتے ہیں۔

آپ بھی ویڈیو دیکھیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US