آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کی لیکن ۔۔ وزیرِاعلیٰ عثمان بُزدار نے اپنے استعفیٰ میں کیا کچھ لکھا؟

image

وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جس کو حکومت کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔ اس استعفیٰ کی ایک کاپی ہمیں موصول ہوئی جس میں درج ہے کہ: '' جناب وزیرِ اعظم آپ کا مشکور ہوں، آپ نے اعتماد کر کے وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ دیا۔آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہمیشہ کوشش کی، اپنا استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ بھی کھڑا رہوں گا، آپ کی قیادت میں ہمیشہ کام کرنا قابلِ فخر سمجھوں گا۔ ''

عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیرِ اعظم عمران خان سے استعفیٰ کی منظوری کے لیے حتمی اجازت بھی لی۔ واضح رہے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نئے قائدِ ایوان یعنی وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts