وزیراعظم نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اپنے ان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انڈر 19 ٹیم بلاشبہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت تمام ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔