صدر مملکت کی عراق میں اپنے ہم منصب سے ملاقات، گارڈ آف آنر بھی پیش

image

صدر آصف علی زرداری کی عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات ہوئی، صدارتی محل آمد پر صدرمملکت کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، صدر مملکت اور ان کے عراقی ہم منصب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، پاکستان اور عراق کے صدور کے درمیان بھی وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

صدر مملکت نے بھرپور استقبال پر صدر عبداللطیف جمال راشد کا شکریہ ادا کیا، بغداد تہذیب وتمدن اور استقامت کی علامت تاریخی شہر ہے، صدرآصف علی زرداری کی پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراق کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کیا۔

صدر مملکت نے نئی حکومت کی تشکیل کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، صدر آصف علی زرداری کا عراق کی خود مختاری، علاقائی سلامتی اور وحدت کیلیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری آج حضرت امام موسیٰ کاظم کے روضہ پر حاضری دیں گے، آصف زرداری کل کربلا پہنچیں گے، کربلا میں نواسہ رسول حضرت امام حسین کے روضہ پر حاضری دیں گے، اور منگل کے روز حضرت علی کے روضہ پر جائیں گے۔

آصف زرداری کے ہمراہ وفد میں شیری رحمٰن، قادر پٹیل، شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم، ناصر حسین شاہ، علی حسن زرداری، امداد پتافی ودیگر بھی شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US