ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طبعیت اتنی بگڑ گئی کہ اسپتال پہنچ گئے ۔۔ ان کے ساتھ کیا ہوا؟

image

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے متعلق گذشتہ رات ایک خبر وائرل ہوئی جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر علیل حالت میں دیکھا گیا۔

عامر لیاقت کے فیسبک اور ٹوئٹراکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شئیر کی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔

اسپتال میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جہاں وہ بستر پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کے دائیں ہاتھ میں کینولا بھی لگا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ساتھ میں یہ لکھا گیا کہ وہ کل یعنی آج کے روز وزیراعظم سے ملاقات کرنے ضرور جائیں گے۔

خیال رہے کچھ روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو سندھ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بیٹھا دیکھا گیا جس کی تصویر وائرل ہوتے ہی لوگوں نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US