سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں دلچسپ اور منفرد لمحات موجود ہیں۔ یہ لمحات ایسے ہوتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں چیتے کے بچی اور ایک نومولود بچے کو دیکھا جا سکتا ہے۔ نومولود بچی ویڈیو میں چیتے کے بچے کے ساتھ اپنی اپنی فیڈر میں دودھ پی رہے ہیں۔
عام طور پر جانوروں سے پیار تو اکثر لوگ کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے شیر کا بچہ اور ایک انسان کا بچی ایک ساتھ دیکھا ہے؟ اس ویڈیو میں یہی دکھایا گیا ہے، کہ کس طرح والدین نے جانور اور انسان کو ایک دوسرے سے پیار کرنا سکھایا ہے۔
نومولود بچی فیڈر پی رہا ہے اور ساتھ ہی چیتے کا بچہ بھی موجود ہے، یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے والدین نے چیتے کا بچہ بھی گود لے لیا ہو، اور اب وہ اس چیتے کے بچے کا بھی اسی طرح خیال رکھ رہے ہیں جیسے کہ اپنے بچے کا رکھ رہے ہیں۔
اس نومولود بچی کا نام بیلا ہے جو کہ برازیل سے تعلق رکھی ہے۔ بیلا کے والد کو جانوروں کی مدد کرنا پسند ہے اور وہ اس سلسلے میں کئی جانوروں کو ریسکیو بھی کر چکے ہیں۔ اس چیتے کے بچے کو بھی انہوں نے ریسکیو کیا تھا۔
دونوں جس انداز سے دودھ پی رہے ہیں اس سے لگ ہی نہیں رہا کہ دونوں ایک دوسرے سے ڈر رہے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان ایک گہری قربت دکھائی دے رہی ہے۔