ہم سب نے کبھی نا کبھی نوٹ کو ہاتھ میں لیا ہے اور اس اکثر لوگ تو نوٹ کی خوشبو تک کو محسوس کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ نوٹ پر لکھے گئے جملوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی جملوں کے بارے میں بتائیں گے۔
10، 20، 50، 1000، یہاں تک کے 5000 کے نوٹ پر بھی ایک جملہ لکھا ہوتا ہے جو کہ بہت سے لوگوں کو پریشان بھی کر دیتا ہے کہ آخر اس کا مطلب کیا ہے۔
دراصل نوٹ کے اگلے حصے پر لکھا ہوتا ہے کہ حامل ہذا کو مطالبے پر ادا کرے گا۔ اس جملے کا مطلب ہے کہ آپ کے مطالبے پر آپ کی حکومت آپ کو نوٹ کے برابر سونا دینے کی پابند ہے۔
روزمرہ کام میں انسان اس حد تک مگن ہوتا ہے کہ اسے پتہ ہی نہیں ہوتا ہے کہ وہ جس چیز کو ہاتھ میں تھامے ہوئے ہے وہ دراصل صرف نوٹ نہیں ہے بلکہ اس موجود جملہ بھی اسے پتہ ہونا چاہیے۔
اگر پاکستان کی کُل آبادی اسٹیٹ بینک کو نوٹ واپس کرنا چاہے اور اس کے بدلے سونا لینا شروع کر دے، تو اس طرح صرف 20٪ نوٹ ہی قابل استعمال ہوں گے۔ یعنی باقی اسی فیصد نوٹ بھی قیمتوں میں بکیں گے۔ دراصل اُن اسی فیصد نوٹوں کا سونا موجود ہی نہیں ہے۔ اسی لیے ان کی قیمت ایسی ہی جیسے کہ ردی اور کوڑے کی۔