پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اس سال رمضان ٹرانسمیشن نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔
عامر لیاقت کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹوری پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی گئی کہ وہ رواں سال رمضان ٹرانشمیشن کی میزبانی نہیں کریں گے۔
انہوں نے اس مرتبہ رمضان المبارک میں پروگرام نہ کرنے سے متعلق اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ جو کچھ بھی ہوا مجھے نہیں معلوم، پہلی بار میں رمضان ٹرانسمیشن نہیں کر رہا ۔انہوں نے لکھا کہ شاید اللہ مجھے سزا دے اور اپنے اس بندے کو رمضان میں دیکھنا چاہتا ہے۔
آگے ان کا کہنا تھا لیکن روانگی سے قبل عمران خان سے ملاقات ضرور کرونگا اور اسلام سے متعلق ان کی اصلاح کروں گا۔
خیال رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گذشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیئے گئے تھے جن کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی۔