پاکستانیوں کیسا لگا میرا سرپرائز۔۔ تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا

image

پارلیمنٹ ہاؤس میں آج ہونے والی عدم اعتماد کی تحریک ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مسترد کر دئی گئی جس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے وہیں دھرنا شروع کر دیا گیا۔

اجلاس شروع ہی ہوا جس میں حکومتی ارکان اور اپوزشین پارٹیز کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ہوئی لیکن کچھ ایسے مناظر دیکھنے میں آئے جس کے بعد اپوزیشن بھی حیران رہ گئی۔

وہیں سوشل میڈیا پر بھی گذشتہ کئی روز سے یہی تبصرے کیئے جارہے تھے کہ بروز اتوار کیا ہوگا کہ حکومت کو کامیابی نصیب ہوگی یا پھر اپوزیشن میدان مار لے گی۔

لیکن آج ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کیا گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں سوشل میڈیا پر حکومت اور اپوزیشن سے متعلق کون کونسی دلچسپ میمزوائرل ہو رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US