عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔۔ کابینہ ڈویژن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈی نوٹیفائی کردیا، آگے ذمہ داریاں کون نبھائے گا؟

image

آج کے دن کی ایک اور بڑی خبر سیاست کے میدان سے سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔ اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم کے منصب پر نہیں رہے۔

‏رپورٹ کے مطابق عمران خان کل نگراں وزیراعظم کے لیے نام اپوزیشن لیڈر کو بھجوائیں گے۔

واضح رہے آج صبح صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اسمبلی توڑنے کے بعد کابینہ تحلیل کر دی گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کابینہ کے نوٹیفیکشن کو شئیر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہی قاعدہ اور قانون ہے۔ اب اس لیٹر کے بعد آئین کے آرٹیکل 224A- (4) کے تحت نگران وزیراعظم کے آنے تک، جناب عمران خان وزیراعظم کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US