خان کی آواز میں درد تھا ۔۔ قوم سے خطاب کے دوران کونسی بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان آبدیدہ ہوگئے

image

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان گزشتہ رات قوم سے خطاب کے دوران ایک موقع پر غمزدہ ہوگئے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا دن ہے جس کے لیے عمران خان نے گزشتہ شب قوم سے خطاب کیا جس میں ملکی صورتحال اور دھمکی آمیز خط کی چند لائنز پڑھ کر سنائیں۔

وزیر اعظم ایک جگہ اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہیں جہاں اُن کی آواز ایک دم دھیمی اور درد سے بھری محسوس ہوتی سنائی دیتی ہے اور ان کے چہرے پر غمزدہ تاثرات بھی واضح دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت تکلیف بھی ہوتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان بھی ہمارے ساتھ آزاد ہوا تھا۔ میں باقیوں سے ہندوستان کو بہت بہتر جانتا ہوں، میری دوستیاں بھی تھیں کرکٹ کی وجہ سے مجھے بہت پیار اور عزت ملی۔

یہ الفاظ کہتے ہوئے وزیراعظم غمگین ہوجاتے ہیں جس پر ان کے چاہنے والے بھی ان کے ساتھ گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا تھا کہ خان کی آواز میں درد محسوس کیا۔

دیکھیئے ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts