پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی بلاول بھٹو زرداری نے ورچوئل صدارت کی۔ اجلاس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی یکسوئی کے ساتھ سسٹم کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل انہی سے پوچھیں، وہی بتا سکتے ہیں، اتحادی ہیں اتحادی رہیں گے مجھے سسٹم میں تبدیلی نظر نہیں آرہی۔