وزیرِ اعظم کی سابقہ اہلیہ ریحام خان عدم اعتماد کی کارروائی اور ووٹنگ دیکھنے قومی اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ عمران خان نے کسی کی پرواہ نہیں کی ان کا مستقبل بہت تاریک ہے۔ ڈالر 190 تک پہنچ گیا ہے یہ اجلاس کو مزید کچھ دن بڑھا کر ڈالر کو 200 تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی سابقہ اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی پابندی کرنا ہر شہری پر لازم ہے چاہے وہ کتنا ہی لاڈلہ ہو۔ گزشتہ دنوں ریحام خان سپریم کورٹ کے فیصلے پر مٹھائی کھاتے ہوئے اور بھنگڑا ڈالتے ہوئے بھی دیکھی گئیں۔