قائدِ تحریک الطاف حُسین کی اپنے ساتھیوں کے لیے سحری کا کھانا بنانے کی ویڈیو وائرل

image

رمضان المبارک کے موقع پر سحری و افطاری کا اہتمام سب ہی کرتے ہیں، چاہے وہ کوئی عام شخص ہو، سیلیبریٹی ہو یا کوئی سیاستدان۔ بالکل اسی طرح ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے لیے سحری کا کھانا بنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں بانی ایم کیو ایم کارکنوں کیلیے حلیم نما جبلوتی ڈش بنا رہے ہیں۔ جب ان سے کسی نے سوال کیا کہ یہ کون سی ڈش ہے تو انہوں نے کہا کہ یہ میری اپنی ایجاد کی ہوئی ڈش ہے۔ اس ویڈیو کو ایم کیو ایم لندن کے سیکریٹری اطلاعات مصطفیٰ عزیز آبادی کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

دوسری ویڈیو میں الطاف حسین جبلوتی میں بگھار لگا رہے ہیں اور اس پر گارنش کے لیے ہری مرچ، ادرک، ہرا دھنیا اور چاٹ مصالحہ چھڑک رہے ہیں۔ ان کا یہ انداز ان کے چاہنے والوں کو خوب پسند آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts