ایک مسلمان ملک ہونے کی حیثیت سے ہمارے یہاں ہر کام اللہ پاک کے نام سے شروع کیا جاتا ہے۔ مگر اب وہ دور نہیں رہا جیسا پہلے ہوا کرتا تھا۔ یہاں یہ بات کہنے کا یہ مطلب ہے کہ اب دور ترقی کر گیا ہے تو سب لوگ اپنے حساب سے صبح کا آغاز کرتے ہیں۔
لیکن اس سے پہلے سرکاری چینل کے ہوتے ہوئے صبح کا آغاز پورا پاکستان کس شاندا طریقے سے کرتا تھا، اس کا گواہ اس دور کے بچے، جوان ارو بوڑھے ہیں۔ صبح ہوتے ہی پی ٹی وی پر سب سے پہلے صورت مزمل کی آیات اور انکا ترجمہ پڑھا جاتا اس کے بعد قرآن پاک کی تلاوت ہوتی۔
اس تلاوت پاک میں خانہ کعبہ، مدینہ منورہ کے حسین مناظر صبح صبح لوگوں کی آنکھوں کو سکون بخشتے ۔ اس تلاوت قران پاک کو پڑھنے کا انداز ایسا ہوتا کہ آج تک اس دور کے لوگوں کو آج تک یاد ہے۔اسی ویڈیو کے آخر میں چاروں صوبوں کے لوگوں کو تلاوت قرآن پاک کے بعد دعا مانگتے دیکھا یا جاتا۔ جس میں امیر غریب کی کوئی تفریق نہ ہوتی۔
واضح رہے کہ کئی ایک گھروں میں یہی ہوتا کہ بچے اسکول جاتے ہوئے ارو بڑھے اپنے اپنے کاموں کو جاتے ہوئے اسی دعا کو سنتے ہوئے ناشتہ کرتے۔یہ ایک ایسی پی ٹی وی کے سنہرے دور کی یاد ہے جس کا کوئی مول نہیں۔