ملک میں مہنگائی کی نئی لہر۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
35 روپے اضافے کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتیں مصنوعات کی کمی کی وجہ سے بڑھائی جارہی ہیں جس میں پیٹرول کی قیمت فوری طور پر 27 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 35 روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔
بھیجی گئی سمری میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ اگر فوری طور پر قیمتیں نہ بڑھائی گئیں تو اس کا نقصان ملکی معیشت کو ہوا اور 30 جون تک تقریباً 200 ارب کا نقصان قومی خزانے کو برداشت کرنا پڑے گا۔ اس سے پہلے وزیرِ اعظم عمران خان پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کا عزم کرچکے تھے اور ایک ساتھ فی لیٹر پر اتنے پیسے بڑھنا عوام کے لئے کافی مشکلات کھڑی کردیگا۔