یہ کیا کھسر پھسر ہو رہی ہے؟ فواد چوہدری اور سعد رفیق کی اسمبلی میں گفتگو کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل

image

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے گئے اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا جو تاحال شروع تو نہ ہوسکا مگر اجلاس کے ملتوی ہونے کے فوری بعد فواد چوہدری اور خواجہ سعد رفیق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فواد چوہدری اور خواجہ سعد رفیق دونوں پاس بیٹھ کر کھسر پسر کر رہے ہیں۔ دونوں کے انداز سے تو یہ معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے پتہ نہیں کتنے پرانے دوست ہیں اور کسی اہم مسئلے پر گفتگو کی جا رہی ہے۔ میڈیا پر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسانے والے پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور فواد چوہدری کی قومی اسمبلی اجلاس میں یہ دوستانہ گفتگو سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے کہ آخر اس گفتگو سے ملکی سیاست میں کچھ نیا دھماکہ تو نہیں ہونے جا رہا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہر صورت آج ہو گی۔ خط کے معاملے پر ایوان میں بحث نہیں کی جا سکتی، اسپیکر قومی اسمبلی کوئی اور ایجنڈا نہیں لے سکتے۔ آج ووٹنگ نہ کرانے پر اسپیکر کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ویڈیو آپ بھی دیکھیں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts