آج ایک طرف جہاں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اجلاس ہو رہا ہے تو دوسری طرف جناب عمران خان صاحب بھی سوشل میڈیا پر خوب سرگرم ہیں۔ محترم وزیراعظم عمران خان نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انہوں نے صورت آل عمران کی 139 ویں آیت شیئر کی ہے۔
جس کا ترجمہ یہ ہے کہ" اور تم ہمت نہ ہارو اور غم نہ کھاؤ، اگر تم ایمان والے ہو تو تم
ہی غالب آؤ گے۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کیلئے اجلاس صبح 10:30 بجے بلایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 12:30 تک ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب اجلاس جاری ہے۔