ضرورت کی چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں یہ بات تو سب جانتے ہیں لیکن کچھ ایسے سپر اسٹورز اور مال بھی موجود ہیں جو پہلے سے مہنگی اشیاء کو مزید مہنگا کرکے من چاہے داموں میں بیچ رہے ہیں۔ کراچی کے ایسے دو اسٹورز زمزمہ کا امتیاز سپر اسٹور اور کیریفور ڈولمین مارٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق یہ کارروائی کمشنر کراچی کے کہنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے کی جنھوں نے ڈیفنس اور مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء کی پرائس لسٹ چیک کیں۔ بیشتر دکان داروں کو چیزوں کو مہنگا بیچنے پر تنبیہہ بھی کی گئی ہے۔