تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ایاز صادق کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے اور اب ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔
مزید یہ کہ اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور ارکان ایوان سے چلے گئے۔
اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بتاتے چلیں کہ ہوا کچھ یوں ہے کہ اسپیکر اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک اسمبلی پہنچے تو صحافیوں کو گالی دے ڈالی۔ ووٹنگ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے یہ رویہ اختیار کیا ۔