"جب کم ذہانت والی عورت کو وزیر خارجہ بنایا جائے جن کی وجہ شہرت صرف ان کے مہنگے ہینڈ بیگس اور گلاسز ہوں تو چھوٹی موٹی غلطیاں تو ہوتی رہتی ہیں"
یہ الفاظ ہیں فواد چوہدری کے جو انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کے لئے ادا کئے۔ فواد چوہدری نے اپنے ان الفاظ کے ساتھ حنا ربانی کی 9 سال پرانی ویڈیو شئیر کی۔ ویڈیو میں حنا ربانی امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان اور امریکہ کی جنگ کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کر رہی تھیں
سوشل میڈیا صارفین نے کیا کہا؟
فواد چوہدری کی اس ٹوئٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین غصہ ہورہے ہیں اور ذہانت کو جنس سے جوڑنے اور حنا ربانی کھر پر ذاتی حملہ کرنے پر فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مشہور سیاستدان اور سماجی کارکن جبران ناصر نے بھی فواد چوہدری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ بہت ہوتا کہ فواد چوہدری حنا ربانی کی صنف کے بارے میں بات کرنے کے بجائے ان کی گفتگو پر بات کرتے۔
تحریک انصاف کے حمایتی بھی ناراض
اتنا ہی نہیں خود تحریک انصاف کے حمایتیوں نے بھی فواد چوہدری کے بیان پر افسوس کا اظہار کر کے ان سے حنا ربانی کھر سے معافی مانگنے کا. مطالبہ کیا ہے۔