مرنے کے ڈر سے خود کو کمرے میں بند کر لوں؟ مداح نے عمران خان کو بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کا کہا تو انہوں نے کیا جواب دیا

image

عمران خان جو کہ جوانوں کے دلوں میں بستے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب گزشتہ روز خان صاحب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی جماعت کے چاہنے والوں سے بات چیت کر رہے تھے تو ایک شخص نے کہا کہ آپ کو سیکیورٹی خدشات ہیں یعنی کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے تو آپ بلٹ پروف جیکٹ پہنا کریں اور بلٹ پروف گاڑی میں گھوما کریں۔

اس سوال پر خان صاحب کا کہنا تھا کہ دیکھیں جب میں نے شوکت خانم کینسر اسپتال بنایا تو میرا دفتر 6 سال اسی اسپتال میں تھا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ جان اللہ پاک کو دینی ہے اور جو وقت اس نے مقرر کر رکھا ہے اس وقت پر دنیا سے جانا ہی ہے۔ ہاں جتنا ضروری ہوتا ہے میں اتنی احتیاط کرتا ہوں۔

لیکن اب یہ بھی تو نہیں کر سکتا کہ جان کے خطرے کی وجہ سے خود کو کمرے میں بند کر لوں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے سپورٹرز کو تلقین کریں گے کہ وہ پاک فوج کے خلاف بات نہ کریں کیونکہ عمران خان کے بجائے اس ملک کو فوج کی زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد یہ تاثر زائل کرنے کی کوشش کی کہ ان کی جماعت اور فوج میں کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف ہے۔

واضح رہے کہ اپنے پہلے ٹوئٹر سپیس بیان میں عمران خان نے کہا کہ فوج نے ہمارے ملک کو بچا کر رکھا ہوا ہے۔ ملک کے دشمن چاہیں گے کہ فوج کمزور ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts