17 تولہ سونا چندے میں دوں گی ۔۔ زیور ہر عورت کو پیارا ہوتا ہے لیکن یہ خاتون اپنا سب کچھ کیوں عمران خان کو دے رہی ہے؟

image

میں اپنا 17 تولے سونا عمران خان کو چندے میں دوں گی۔ یہ الفاظ خان صاحب کی ایک مداح اور سپورٹر کے ہیں۔ جو کہتی ہیں کہ میں کافی دیر مسلم لیگ ن میں رہی لیکن دیکھا کہ ان میں وہ چیز نہیں جو عمران خان میں ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میرا یہ زیور جو خواتین کو جان سے پیارا ہوتا ہے لیکن ہمارے بچوں کو، ملک کو آج عمران خان کی ضرورت ہے تو میں یہ قربانی دے رہی ہوں، اسے چندے میں دے رہی ہوں۔

خاتون کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس 17 تولے سونے میں سے 3 سیٹ میں نے اپنی بیٹیوں کے لیے بنا کر رکھے تھے،ان میں سے 1 سیٹ میرا بھی ہے جو مجھے والدین نے میری شادی کے وقت دیا اس کےعلاوہ یہ 2 کنگن ہیں جو مجھے منہ دیکھائی میں شوہر کی جانب سے ملے۔ انہیں میں اب بازار میں فروخت کرنے جا رہی ہوں اور پیسے خان صاحب کو بھیجوں گی۔

کیونکہ وہ ایک ایسے لیڈر ہیں جو اپنی ہر بات اللہ کا نام لے کر شروع کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ دوران انٹرویو اس خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ہم سے زبردستی تو پیسے نہیں مانگے نا، ہم خود اپنی مرضی سے انہیں دے رہے ہیں۔ اور اس ملک کو بچانے کیلئے میں اپنا یہ 13 مرلے کا قیمتی گھر بھی بیچنے کو تیار ہوں۔

مزید یہ کہ اس عظیم کام میں میرا ہر گھر کا فرد میرے ساتھ ہے ۔ یہاں تک میری بھابھیاں بھی کہتی ہیں کہہ اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے تو ہمیں کہو، ہم دینے کو تیار ہیں۔

اب بس یہی خواہش ہے کہ خان صاحب اقتدار میں دوبارہ آ کر اس ملک کو سنبھالیں۔ پاک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عورت کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں تو صبح فجر کی نماز پڑھ کر، قرآن پاک کی تلاوت کر کے اور آیت الکرسی پڑھ کر عمران خان صاحب پر پھونکتی ہوں تاکہ اللہ پاک ان کی حفاظت فرمائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts