سابق وزیراعظم عمران خان اِن دنوں پاکستان کی سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے کاموں کے باعث لوگوں کی خاص توجہ حاصل کی۔
گذشتہ روز عمران خان نے ٹوئٹر اسپیس پر آن لائن خطاب کیا جہاں اُنہیں لاکھوں صارفین نے دیکھا اور سنا۔ ان کا یہ خطاب دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی لائیو چلایا گیا۔
عمران خان اپنے گھر کے آفس میں موجود تھے جہاں ان کے عقب میں پاکستانی اور تحریک انصاف پارٹی کا پرچم بھی نظر آرہا تھا۔ ساتھ ہی ایک اور چیز جو کہ لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی اور متعدد سوشل میڈیا پیجز پر وہ وائرل بھی ہوئی۔
عمران خان جس کمرے میں بیٹھے ٹوئٹر اسپیس میں صارفین سے آن لائن خطاب کر رہے تھے وہیں ان کے بائیں ہاتھ پر ان کے دونوں بیٹوں کی تصویر فریم میں موجود تھیں جنہوں نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
اس تمام لائیو اسٹریمنگ میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا فریم صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ان کی سائیڈ ٹیبل پر بیٹوں کی تصویر موجود ہے۔
ایک اور صارف نے وائرل ہونے والی تصویر پر لکھا کہ وہ شخص جس نے ہمارے لیے اپنی فیملی کو تنہا چھوڑ دیا، آپ کو کیا لگتا ہے کہ ہم اسے اکیلا چھوڑ دیں گے؟