مجھے بچی کا چہرہ تو دکھا دو ۔۔ پولیس کے چھاپے میں بازیاب ہونے والی لڑکی دعا زہرہ ہے یا نہیں ؟ والد نے اہم بیان دے دیا

image

چھاپے کے دوران ایک بچی ملی ہے۔ یہ الفاظ ہیں کراچی سے اغواء ہونے والی بچی دعا زہرہ کے والد کے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بچی کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل سے فون آیا اور بتایا گیا کہ سانگھڑ میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی بازیاب ہوئی ہے اور لیکن بظاہر وہ دعا زہرہ تو نہیں لگ رہی ہے۔

تاہم میں نے پولیس سے کہا ہے کہ بچی کی تصویر بھیجیں تب ہی بتا سکوں گا کہ یہ میری بیٹی ہے یا کوئی اور۔ یہاں یہ بات بھی واضح کر دینا بہت ضروری ہے کہ جو بچی چھاپے کے دوران بازیاب ہوئی ہے یہ کون ہے اس کے بارے میں تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور ابتدائی بیان ریکارڈ بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے تب اغواء ہوئی جب وہ گھر سے باہر کچرا پھینکنے کیلئے نکلی تھی لیکن واپس نہیں آئی اور دعا زہرہ کے والدین کے مطابق ہماری بچی اس وقت ساتویں کلاس میں زیر تعلیم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts