یہ لذیز بریانی سال میں 1 مہینے میں ہی کھانے کو ملتی ہے اور اس پکوان سینٹر پر رش اتنا ہوتا ہے کہ حلیم بریانی لینے کیلئے آپکو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جی ہاں آپ صحیح سمجھے آج ہم بات کر رہے ہیں کراچی کے علاقے پان منڈی میں ملنے والی رمضان کی لذیز سوغات حلیم بریانی کی۔ آئیے جانتے ہیں یہ بنتی کیسے ہے اور دن میں کس وقت ملتی ہے۔
اس کے مالک ہیں محمد مہتاب جن کا پکوان سینٹر حاجی صلاح الدین کے نام سے موجود ہے۔ اور پورے ملک میں یہ پان منڈی کی حلیم بریانی کے نام سے ہی مشہور ہے۔
یہ اپنے ہی پکوان سینٹر کے باہر لوگوں کو یہ لذیز ڈش کھلاتے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہاں بریانی اور حلیم دیگ میں نہیں بلکہ بڑے بڑے تھال میں موجود ہوتی ہے جو کھانے سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہوتی ہے۔
پکوان سینٹر کے مالک محمد مہتاب کہتے ہیں کہ ہم 50 سے 60 سالوں سے یہ کام کر رہے ہیں اب ہماری چوتھی نسل یہ کام کر رہی ہے۔ سب سے پہلے ہمارے والد نے یہ کام صرف 5 کلو بریانی سے شروع کیا تھا یعنی کہ وہ دن میں ان کے 5 کلو چاول فروخت ہوتے تھے۔
جو اب بڑھتا بڑھتا کئی دیگوں تک پہنچ گیا ہے۔ یہاں افطاری میں عصر سے پارسل بریانی دینی شروع کر دی جاتی ہے اور پھر رات 12 بجے تک لوگوں کا ہجوم ہی رہتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں بے حد مشہور ہے لوگ یہاں کوئٹہ اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے آتے ہیں صرف یہ حلیم بریانی کھانے اور تعریفیں کرتے نہیں تھکتے کہ آج سے پہلے ایسی بہترین حلیم بریانی کہیں نہیں کھائی۔