لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ جاری جہاں شہریوں کی بڑی تعداد سابق وزیراعظم عمران خان کی سپورٹ میں جلسہ گاہ پہنچی ہے اور بہت سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں باقاعدہ بڑی اسکرینیں لگا کر عمران خان کی تقریر سننے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ عوام کا صرف یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر الیکشن کرائے جائیں اور ہم ایک بار پھر عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب ہر بار کی طرح اس بار بھی جلسے میں آئے عمران خان کے سپورٹرز/ کارکنان اپنے ساتھ پمفلٹس لائے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ساتھ لانے والے بینرز صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
اس وقت لاہور جلسہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ آیئے نظر ڈالتے ہیں چند دلچسپ میمز، پوسٹرز اور جلسہ گاہ میں آنے والے سپورٹرز پر۔
جلسہ گاہ کی طرف جانے سے قبل ایک آدمی کی تصویر جو سڑک کنارے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہے۔
مینار پاکستان میں موجود پی ٹی آئی کے سپورٹر نے ایک پمفلٹ اپنے ہاتھ میں لیا ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ ہیلو ہیلو ٹیسٹنگ باٹ کنگ۔