عمران خان کے روزانہ کے سفر میں ہیلی کاپٹر پر کتنے لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں؟

image

عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں سب سے زیادہ سفر ہیلی کاپٹر پر طے کیا ہے۔ وہ روزانہ بنی گالا سے وزیرِاعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر پر ہی جاتے تھے۔ جس کا ایک دن کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اسی حوالے سے حکومتی دستاویز سامنے آئی ہیں جن کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں ان کے آنے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 43 لاکھ 55 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ جبکہ ہیلی کاپٹر کی 1 گھنٹے کی پرواز 2 لاکھ 75 ہزار روپے پڑتی ہے۔ بنی گالہ سے وزیراعظم آفس کا سفر 15 کلومیٹر ہے۔

عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر روزانہ 8 لاکھ روپے سے زیادہ کا خرچ آیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مینٹیننس (سروس) کے لیے 51 کروڑ 20 لاکھ روپے اور پرواز کے دوران آنے والے اخراجات کی مد میں 47 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اگست 2018 سے مارچ 2022 تک ہیلی کاپٹر کی لگ بھگ 2 ہزار 723 گھنٹے کی پروازیں ہوئیں اور فی گھنٹہ خرچ 2 لاکھ 75 ہزار تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts