مرنے سے کچھ وقت پہلے اسلام قبول کر لیا ۔۔ وہ لوگ جنہیں آخری وقت میں زندگی نے تھوڑی سی مہلت دی تو وہ اللہ کے قریب ہوگئے

image

انسان ساری زندگی توغفلت میں گزار دیتا ہے لیکن جب آخری وقت آتا ہے تو اسے اپنی غلطیوں کا احساس ہو جاتا ہے۔ آج ہم کچھ ایسے ہی واقعات کے بارے میں آپکو بتانے جا رہے ہیں جس میں لوگوں نے مرنے سے کچھ دیر پہلے اسپتال میں اسلام قبول کیا، آئیے جانتے ہیں۔

105 سالہ بابا جی:

یہ بابا 105 سالہ ہیں جن کی طبعیت کافی خراب ہے اور اب ان کے گھر والے بھی یہ بات جانتے ہیں کہ ڈاکٹر جواب دے چکے ہیں اور یہ کبھی بھی اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے۔

اس لیے ان کا پوتا انہیں اسلام قبول کروا رہا ہے اس سلسلے میں وہ آرام آرام سے انہیں پہلا کلمہ پڑھاتا ہے۔ ویسے تو یہ غیر مسلم تھے لیکن ہدایت دینے والا بھی اللہ پاک ہی ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قبول اسلام سے پہلے ہی اس بابا جی نے چہرے پر داڑھی سجا لی تھی۔

زندگی کے آخری لمحوں میں اسلام قبول کرنے والا شخص:

اس شخص کی طبعیت بھی کافی خراب ہے، طبعیت خرابی کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انکی ناک میں نلکی لگی ہوئی ۔ لیکن ان کو اللہ پاک نے بس اتنی ہی ملہت دی کہ وہ اسلام قبول کر لیں۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی وہ اسلام قبول کر لیتا ہے تو اس کا بچہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قبول اسلام کے بعد اس کی روح قبض ہو گئی تھی۔

مرنے سے کچھ دیر پہلے اسلام قبول کرنے والی عورت:

اس عورت کو بھی انتقال سے پہلے پہلا کلمہ پڑھایا گیا جس کے بعد اسے کہا گیا کہ یہ بھی کہیں کہ اللہ پاک سب سے بڑا ہے۔

انتہائی بزرگ خاتون کا قبول اسلام:

اس خاتون کا تعلق برطانیہ سے ہے اور اسے بھی مذہب اسلام کی تعلیمات کے مطابق پہلا کلمہ پڑھاکر اسلام قبول کروا دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ کہیں کہ اللہ پاک کے علاوہ کوئی خدا نہیں اور محمد پاک ﷺ اللہ کا پیغام پہنچانے والے ہیں۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بزرگ عورت کے جسم پر گوشت نام کی چیز نہیں رہی اور اب یہ عمر کے اس حصے کو پہنچ گئیں ہیں کہ اب اٹھا بیٹھا بھی نہیں جا رہا بس بستر پر ہی لیٹی ہوئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow