جیسا باپ، ویسا بیٹا ۔۔ عامر لیاقت نے بیٹے سے متعلق جذباتی پیغام شئیر کر دیا

image

مشہور ہوسٹ اور سیاسی رہنما عامر لیاقت حسین اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، عام طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بانی مانے جانے والے عامر لیاقت اس سال کسی بھی چینل پر رمضان نشریات نہیں کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عامر لیاقت حسین کی ایک پوسٹ سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین ویسے تو اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرتے رہتے ہیں، لیکن ان کی ایک پوسٹ نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

عامر لیاقت کی جانب سے پوسٹ میں اپنے بیٹے سے متعلق جذباتی الفاظ لکھے گئے تھے جس میں والد نے ایک طرح سے بیٹے پر رشک کیا۔

پوسٹ میں عامر لیاقت نے ایک طرف بیٹے کی، اور دوسری جانب اپنی تصویر شئیر کی۔ ساتھ ہی لکھا کہ جیسا والد ہے ویسا ہی بیٹا ہے۔

اس جذباتی پیغام میں عامر لیاقت نے بیٹے احمد عامر کو جوان ہوتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ سال احمد عامر نے یونی ورسٹی کالج لندن سے گریجویشن مکمل کی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US