غیر قانونی مقیم افغان باشندے صنعتی تنظیموں کے ریڈار پر، کراچی کی صنعتوں کو خطوط جاری

image

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اب کراچی کی صنعتی تنظیموں کے ریڈار پر آگئے ہیں، جس کے بعد شہر کی مختلف صنعتی تنظیموں نے اپنی ممبر صنعتوں کو باضابطہ خطوط ارسال کردیے ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) اور نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) نے اپنی ممبر صنعتوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں، خصوصاً افغان شہریوں کو صنعتوں میں ملازمت پر نہ رکھا جائے، اور ان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں مکمل تعاون کیا جائے۔

دوسری جانب سائٹ ایسوسی ایشن نے بھی فیکٹری مالکان کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے بارے میں معلومات سے فوری مطلع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے سات صنعتی علاقوں میں قائم ہزاروں صنعتوں میں لاکھوں افراد کام کر رہے ہیں، جن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

یہ اقدام حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US