لوگوں کو کب کس کو تنگ کرنے کا دل چاہے وہ وقت اور جگہ کچھ نہیں دیکھتے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جس میں ایک نمازی شخص کے ساتھ لوگوں نے ایسا مذاق کیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بائیں جانب ایک نمازی مسجد میں سو رہا ہے اور اُسی تصویر پر لکھا ہے کہ ہمارے بہت ہی قریبی ساتھی ملک ارشاد صاحب رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے، اللہ پاک اُن کی مغفرت فرمائے اور جنت کے اعلیٰ درجات میں جگہ عطا فرمائے، اَمین۔
جس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی وہ بہت سے لوگوں نے دیکھی اور جب اسے معلوم ہوا تو اس نے ویڈیو میں اپنے صحیح سلامت اور خیریت کے بارے میں بتایا۔
مذکورہ شخص نے ویڈیو میں کہا کہ میں زندہ ہوں میں مرا نہیں ہوں۔ نمازی نے بتایا کہ میں مسجد میں سو رہا تھا کسی نے میری تصویر کھینچ کر اپ لوڈ کر دی کہ بابا کا انتقال ہوگیا ہے۔
ویڈیو دیکھیئے۔