شہباز شریف کو مبارکباد دینا مہنگا پڑ گیا۔۔ شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے شاہد آفریدی کی ویڈیو وائرل

image

“جانتا تھا کہ نئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دوں گا تو مجھ پر تنقید کی جائے گی۔ شہباز شریف ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہر قوم کو اپنے لیڈر کی عزت کرنی چاہئیے۔ مجھے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے“

یہ کہنا ہے معروف کھلاڑی شاہد آفریدی کا جنھوں نے خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں گزشتہ روز ایک تفصیلی ویڈیو بنائی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر عمران خان نہیں ہوتے تو وہ کبھی کرکٹ کی فیلڈ میں نہ آتے وہ عمران خان کی وجہ سے ہی کرکٹ میں آئے اور وہ عمران خان کے دوست ہیں۔

عمران خان کی سوچ سے اختلاف کا پورا حق ہے

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے عمران خان کے اسپتال بنانے اور صحت کارڈ جیسے کاموں کی ہمیشہ تعریف کی۔ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی لیکن ان کی سوچ سے اختلاف رکھنے کا انھیں پورا حق ہے البتہ سوچ کے اختلاف کو دشمنی کا رنگ نہ دیا جائے۔

شاہین آفریدی کا جواب

اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پاکستان کے ممتاز کھلاڑی اور شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد شاہین آفریدی نے ویڈیو کے جواب میں لکھا کہ “لالہ آپ پاکستان کا فخر ہیں“


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts