بغیر ہاتھوں کے بیٹی کو کپڑے پہناتی اور کھانا کھلاتیں ۔۔ بازوؤں سے محروم خاتون نے کیسے اپنی بیٹی کو کپڑے پہنائے؟ دل چھو لینے والی ویڈیو

image

ماں وہ حستی ہے جو اپنے بچوں کی خاطر بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کر سکتی ہے۔ ماں وہ ہے جو خود کسی بھی مصیبت میں پھنس جائے گی لیکن اپنی اولاد پر آنچ نہیں آنے دیتی۔

دنیا میں ایسی مائیں بھی موجود ہیں جو معذور ہیں یا جن کے ہاتھ پاؤں نہیں لیکن اپنے بچوں کو پال رہی ہیں اور ان کی نارمل انسان کی طرح دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

آج ایک ایسی ہی خاتون کی ویڈیو آپ کو دکھائیں گے جس کے ہاتھ نہیں لیکن جس مہارت سے اپنے بیٹی کو کپڑے پہناتی ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور داد دینے پر مجبور ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنا ہاتھوں کے خاتون اپنے بچی کو اپنے پاؤں کی مدد سے کپڑے پہنا رہی ہے۔ خاتون کو ہاتھ کے بغیر پیروں کو استعمال کرتے ہوئے بچے کو بغیر کسی مدد کے کپڑے اتارتے اور پہناتے دیکھی جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق بیلجیئم سے ہے جو کہ ایک مشہور آرٹس سارہ تلبی ہیں۔ سارہ پیدائشی سے ہی ہاتھوں سے محروم ہیں۔ لیکن باہمت خاتون کی ویڈیوز لوگ سوشل میڈیا پر بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow