پاکستان میں خوبصورتی کے ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ آج بھی سیاحوں کی راہ تک رہے ہیں۔ اس تپتی گرمی میں جہاں لوگ کام کی پریشانی سے تنگ آ گئے ہیں، وہیں کم قیمت میں بہترین سیاحتی مقام انہیں راحت بخش سکتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
بلوچستان کے شہر خضدار میں ایک ایسا مقام موجود ہے جہاں کا صاف پانی اور خوبصورت پہاڑ آنے والوں کو اپنی خوبصورتی کا دیوانہ بنا رہے ہوتے ہیں، یہ مقام کچھ اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ زمین کے اندر موجود ہے دراصل پہاڑوں کے گرد موجود یہ مقام گہرائی میں موجود ہے۔
چھڑو ماچی وہ مقام ہے جہاں دن ڈھلتے ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور پھر خوفناک منظر میں محسوس کی جانے والی خاموشی سیاحوں کو پُر سکون لمحات فراہم کرتی ہے۔
آپ بھی اس مقام پر سیر و تفریح کر سکتے ہیں اور اس شدید گرمی کے موسم میں فیملی کو ایک تفریح بھرا دن فراہم کر سکتے ہیں۔ اگر کسی ایجنسی کے ذریعے جانا چاہتے ہیں تو تقریبا 7 سے 8 ہزار روپے فی شخص میں آپ ایک بہترین مقام پر تفریح میسر آ سکتی ہے، جبکہ ان 7 سے 8 آپ کو کھانا پینا، سفری سہولیات، سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
خوبصورت مقام چھڑو ماچی میں سیر و تفریح کا ایک ایسا عنصر موجود ہے جو کہ اپنے آنے والوں کو اچھا وقت بتانے کا احساس دلا سکتا ہے۔
سیر و تفریح میں سفر کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اگر سفر لمبا ہو تو فیملی پکنک کے وہ لمحات بھی کافی دلچسپ ہوتے ہیں۔ یوں اس طرح آپ کا آنے والا ہفتہ ایک یادگار ہفتہ بن سکتا ہے۔
دوسری جانب اگر آپ دوستوں کے ساتھ جانا چاہتے ہیں تو بائیکوں پر بھی اس مقام پر تک پہنچ سکتے ہیں۔ آر ٹی پی روڈ ٹرپ پاکستان کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں چھڑو ماچی تک پہچنے کے لیے کون کون سے مراحل سے گزرنا پڑا، یہی دکھایا گیا ہے۔
لیکن موٹر سائیکل پر جانے والوں کو خود ہی تمام انتظامات کرنے پڑتے ہیں یا پھر کسی مقامی شخص کی مدد لینا پڑتی ہے، جو کہ ان کے کھانے پینے، جگہ کی اور دیگر چیزوں کا خیال رکھ سکے، ظاہر ہے اس کے انہیں پیسے بھی دینے پڑتے ہیں۔