خاتون نے پراٹھا منگوایا جس میں سانپ نکل آیا ۔۔ ریسٹورینٹ میں آئی خاتون کے اپنے کھانے میں سانپ دیکھ کر ہوش اڑ گئے

image

ریسٹورنٹ/ ہوٹل آپ کھانے پینے جاتے ہیں تا کہ آپ کا دماغ ریلیکس ہوسکے اور آپ خوشگوار ماحول میں کھانا کھا سکیں۔ لیکن اگر اس دوران کھانا خراب آجائے یا پھر اس میں کوئی بال کا ٹکڑا آجائے تو وہ آپ کے پروگرام کو پھیکا بنا دیتا ہے۔

یہاں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک ہوٹل میں آئی خاتون نے پراٹھا آرڈر کیا تو وہ خراب تھا نہ ہی اس میں کوئی بال کا ٹکڑا، بلکہ اس کے اندر سانپ کی کھال چپکی ہوئی تھی جسے دیکھ کر خاتون کے ہوش اُڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ترواننت پورم میں ایک خاتون اس وقت آگ بگولہ ہوئیں جب اسے مبینہ طور پر اس کے فوڈ ڈیلیوری پارسل سے سانپ کی کھال ملی۔

مذکورہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا۔ کیرالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون جن کی شناخت پریا کے نام سے ہوئی نے دوپہر کے کھانے کے لیے پراٹھے پارسل منگوائے۔

جب پریا نے اپنی بیٹی کے کھانے میں سے اپنا حصہ ختم کرنے کے بعد پراٹھا کھانا شروع کیا تو انہیں ریپنگ پیپر پر آدھی انگلی لمبے ٹکڑے جیسی سانپ کی کھال کا ایک حصہ نظر آیا۔ خاتون نے فوری طور پر پھر پولیس کو فون کیا جنہوں نے پریا کو فوڈ سیفٹی آفیشلز کے پاس جانے کی ہدایت کی۔

فوڈ سیفٹی کے اسسٹنٹ کمشنرانیل کمار نے کہا کہ ہوٹل کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ہوٹل مالکان کو مکمل صفائی کے بعد ہی کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow