ڈاکٹر علاج کرنے کے بجائے موبائل استعمال کر رہا تھا ۔۔ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے لڑکی جاں بحق، ورثا کی ہنگامہ آرائی

image

فیصل آباد میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو پیٹ میں درد اور اسہال کی تکلیف تھی۔ 3 دن تک مسلسل پیٹ درد رہنے کی وجہ سے لڑکی کے والدین اس کو ہسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر بچی کا بروقت علاج کرنے کے بجائے موبائل فون میں لگے رہے۔ ایک دن تو بچی کو معمولی دوائی دی مگر جب بچی کی حالت شدید بگڑی اور ڈاکٹر کو بلایا گیا تو وہ اس کو دیکھنے کے بجائے موبائل استعمال کرنے لگ گیا اور اسی غفلت کی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

لڑکی کے گھر والوں نے ڈاکٹروں کی اس مبینہ غفلت پر ہسپتال انتظامیہ کو بھی شکایت کی اور ہسپتال میں توڑ پھوڑ بھی شروع کردی۔ ڈاکٹر نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی مگر ورثاء نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے اب تک ہسپتال انتظامیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ پولیس موقعے پر پہنچ کر تفتیش کر رہی ہے۔

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل حال ہی میں کراچی، لودھراں، پشاور اور اٹک سے 3 بچے اور 2 بچیوں سمیت بزرگ افراد بھی جاں بحق ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US