لائٹ گئی اور دولہے بدل گئے ۔۔ بجلی جانے سے 2 سگی بہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہوگئی

image

بجلی کی لوڈشیڈنگ صرف پاکستان بھر میں ہی نہیں بلکہ بھارت والوں کے لیے بھی عذاب بن گئی ہے۔ بھارت میں اس سال تباہ کُن گرمی ہے جس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تباہی مچا کر رکھی ہوئی ہے۔ جہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گرمی نے برا حال کیا وہیں ایک ایسا واقعہ بھارت میں مدھیا پردیش کے ایک گاوٌں میں پیش آیا جہاں 2 سگی بہنوں نکیتا اور کرشما کی شادی ایک ہی دن ایک منڈپ پر ہونے والی تھی، مگر عین اس وقت لائٹ گئی جب پھیروں کا وقت شروع ہوا جس پر گھر والوں نے شادی جاری رکھنے کا کہا اور پنڈت جی نے دولہا اور دلہن کو ایک ساتھ کھڑا ہونے کا کہا۔ دونوں دلہنیں اپنی جگہ پر کھڑی ہوئی تھیں، مگر دولہا دنگوارا بھولا اور گنیش آپس میں تبدیل ہوگئے۔ اندھیرا اتنا تھا کہ کسی کو نظر نہ آیا اور شادی ہوگئی۔

جب لائٹ آئی تو معلوم ہوا کہ دونوں سگی بہنوں کی شادی غلط دولہوں سے ہوگئی۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں نے گاؤں کی شادی کی رسومات کے تحت چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور دونوں نے ایک جیسا ہی لباس پہن رکھا تھا، جس وجہ سے دولہاؤں کو غلط فہمی ہوگئی اور اندھیرے کے باعث کچھ نظر بھی نہ آیا۔

دلہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہونے کی وجہ سے خاندانوں میں بحث و مباحثہ اور لڑائی بھی ہوئی لیکن برادری کے سرپرستوں نے معاملے کو سلجھایا اور پھر دونوں لڑکیوں کی دوبارہ شادی من پسند دولہوں سے کروادی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow