عامر لیاقت حسین کی نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

image

کئی روز سے خبروں میں رہنے والے معروف شخصیت عامر لیاقت حسین آج کل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹک ٹاک ویڈیوز شئیر کر رہے ہیں جس کے عقب میں گانا چل رہا ہوتا ہے۔

اب ان کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ہم بے وفا ہر گز نہ تھے، پر ہم وفا کر نہ سکے کے مشہور گانے پر لپسنگ کر رہے ہیں جو وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت حسین کو ان کی تیسری بیوی کے چھوڑ جانے کے بعد ان پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی انہیں دماغ کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے علاج کروانے کا مشورہ دیتا دکھائی رہا ہے۔

خیال رہے بروز ہفتہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ انہیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور انہوں نے عدالت سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ دانیہ شاہ آئے روز عامر لیاقت پر سنگین الزامات بھی عائد کر رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US