عامر لیاقت کی تیسری بیوی نے نام تبدیل کر لیا

image

عامر لیاقت سے متعلق خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں، کوئی ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز سے متعلق بات کر رہا ہے تو کوئی دانیہ شاہ سے متعلق بات کر رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دانیہ شاہ سے متعلق آپ کو بتائیں گے۔

عامر لیاقت سے جب دانیہ شاہ کی شادی ہوئی تھی تو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی کافی دھوم تھی، جبکہ اس کے ساتھ ہی ان کے نام پر بھی کافی چرچہ تھا۔

ایک بار پھر دانیہ شادی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ دانیہ عامر کے نام سے مشہور انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام اب تبدیل ہو گیا ہے، دانیہ عامر کے نام سے شہرت پانے والی دانیہ شاہ نے اب اپنا نام دانیہ ملک رکھ لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ نے دانیہ عامر کے نام سے اپنے اکاؤنٹ پر عامر لیاقت حسین کے ساتھ بے شمار ویڈیوز اپلوڈ کی تھیں، جس میں وہ عامر لیاقت حسین کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔

نام تبدیل کرنے کے ساتھ ہی دانیہ شاہ نے طلاق سے پہلے تک ایک شخص کو فالو کیا ہوا تھا، لیکن اب کسی کو فالو نہیں کر رہی ہیں، عین ممکن ہے وہ شخص سابق شوہر ہی ہوں، مگر اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

جبکہ تیسری اہلیہ کا عہدہ پانے والی دانیہ شاہ کے فالوورز کی تعداد میں بھی یکدم اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، اس وقت دانیہ شاہ کے فالوورز کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US