جب آپ کے شوہر پریشان ہوں تو ان کی مدد کیسے کی جائے؟ ماہرین نے بتائے چند ایسے طریقے جن کو جاننا ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی کے لئے ضروری ہے

image

سحر کی شادی والدین کی پسند سے ہوئی تھی۔ بظاہر تو سب ٹھیک ٹھاک تھا لیکن سحر اور اس کے میاں امجد میں انڈر اسٹینڈنگ برائے نام تھی جس کی وجہ سے اکثر دلوں میں ناچاقیاں اور غصے کے علاوہ روز مرہ کے مسائل حل کرنے میں بھی مشکلات ہوتی تھیں۔

ہم اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو پتہ چلتا ہے کہ سحر اور امجد جیسے کئی جوڑے موجود ہیں جن کی شادی شدہ زندگی میں اختلافات کی بھرمار ہے۔ شادی والدین کی پسند کی ہو یا اپنی پسند کی مگر کچھ عرصے میں سب رشتے یکسانیت کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے گھر میں لڑائی جھگڑا ہی نہیں بلکہ گھر کے چھوٹے بڑے فیصلے کرنے میں بھی مشکلات ہوتی ہے کیوں کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے مزاج اور پسند نا پسند سے واقف نہیں ہوتے۔

ماہرین کے بتائے ہوئے طریقے

خوش قسمتی سے جیف گوینتھر جو کہ ازدواجی تعلقات پر ساؤتھ کیلیفورنیا سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور خاندان کو بہتر انداز میں قائم رکھنے کے لئے مفید مشورے دیتے ہیں، انھوں نے حال ہی میں 15 ایسے سوالات بتائے ہیں جو ہر جوڑے کو 6 ماہ بعد اپنے ساتھی سے ضرور کر لینے چاہئیں۔ یہ سوالات ہر چھ ماہ بعد کرنا اس لئے ضروری ہے تاکہ بدلتے وقت کے ساتھ آپ اپنے ساتھی کی خواہشات اور پسند نا پسند سے آگاہ رہیں۔ وہ دلچسپ 15 سوال یہ ہیں

وہ اپنی سالگرہ کیسے منانا چاہتے ہیں؟

وہ کتنا وقت اکیے گزارنا چاہتے ہیں یا انھیں کب آپ کی ضرورت ہوتی ہے؟

ان کا پسندیدہ کھانا کیا ہے؟

کیا چیز ان کا موڈ خوشگوار بناتی ہے؟

انہیں تیار ہونے کے لئے کتنا وقت درکار ہوتا ہے؟

ان کا پسندیدہ ٹی وی شو، مووی اور بینڈ کون سا ہے؟

ان کو آپ کی سب سے بری بات کون سی لگتی ہے؟

ان کا سب سے اچھا دوست کون ہے اور کیوں؟

خاندان کا کون سا رکن انہیں سب سے زیادہ خوش کرتا ہے؟

کیا چیز انہیں فوری طور پر ہنسائے گی؟

ان کا سب سے بڑا عدم تحفظ کیا ہے؟

جب وہ دباؤ یا پریشان ہوں تو ان کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟

آخر وہ اس رشتے سے کیا چاہتے ہیں؟

وہ اپنے آپ کو مالی طور پر کس طرح بیان کرتے ہیں؟

ان کی سب سے بڑی خوشی کیا ہے؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US