دجال کے بارے میں ہر مسلمان ہی جانتا ہے کہ یہ قیا مت کے قریب اس کا ظہور ہو گا اور وہ بے انتہا غلط چیزوں کو پروان چڑھائے لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کہاں اس کا خاتمہ کریں گے، تو اس جگہ کا نام ہے مقام لد جسے باب لد بھی کہا جاتا ہے۔ لد ایک علاقے کا نام ہے اور یہ اسرائیل میں واقع ہے۔
آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ دجال کی کیا کیا نشانیاں ہو نگی یا پھر وہ کس طرح نظر آتا ہو گا۔ دجال یہودی نسل سے ہو گا، چھوٹا قد ہو گا، گھنگرالے بال ہو نگے، سرخ و گندمی رنگ ہو گا، لمبی ناک ہو گی، ایک آنکھ سے کانا ہوگا اور ماتھے پر کافر لکھا ہو گا۔ مزید یہ کہ یہ ایک بہت بڑا شعبدے باز ہو گا اور شروع میں اصلاحی دعوت لے کر آئے گا۔
اس کے علاوہ اگر ہم بات کریں کہ باب لد کی جگہ پر کیا واقع ہے تو آپکو بتاتے چلیں کہ جب سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللّٰہ علیہ یہاں آئے تو انہوں نے یہاں مسجد تعمیر کروائی۔ یہاں آدھے حصے پر سینٹ جارج چرچ ہے اور آدھے پر مسجد۔ واضح رہے کہ مذکورہ ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس مقام کو لوگ دیکھنے آتے ہیں اور اس مسجد میں نماز بھی پڑھتے ہیں۔