حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں قراقرم ہائی وے پر بنا ہوا حسن آباد پل گر گیا۔ ویڈیو دیکھیے
گرمی سے پل کیسے گرا؟
لوگ اتنے بڑے پل کے اچانک گرنے پر خوفزدہ اور حیران تھے لیکن پاکستان کی وزیر برائے تحفظ شیری رحمان کے مطاب گلگت بلتستان میں گرنے والا یہ پل شدید گرمی کی لہر سے گلیشئیر کی ایک نہر کے پگھلنے کی وجہ سے تباہ ہوا۔ ہمالیہ اور ہندوکش پہاڑی سلسلے میں گلییشیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں گلیشیئرز پگھلنے سے 3 ہزار نہریں بن چکی ہیں جن میں سے 33 کبھی بھی سیلاب کی وجہ بن سکتی ہیں اور آس پاس کے علاقوں کو تباہ کرسکتی ہیں۔
پاکستان کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے
پل گرنے کے بعد علاقے کے ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ حصے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا اور گاؤں کے لوگوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچنے کے لئے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اس ساری صورتحال میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست مں 8 ویں نمبر پر ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے کچھ علاقوں کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک جاسکتا ہے۔